لاہور: (عاطف پرویز) پنجاب بھر میں اساتذہ کے تبادلوں کیلئے موصول ہونے والی 56 ہزار درخواستوں میں سے 46 ہزار کو مسترد کر دیا گیا ہے۔
محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق 28 ہزار اساتذہ کی درخواستیں آن لائن نظام میں منتخب ہی نہیں ہو سکیں، جبکہ 18 ہزار درخواستیں مسترد کی گئیں۔
محکمہ تعلیم کے ذرائع کے مطابق تبادلوں کیلئے صرف ساڑھے 9 ہزار اساتذہ کی درخواستیں منظور کی گئیں، اب تک صرف 162 اساتذہ کی درخواستیں منظور کی جا چکی ہیں۔
محکمہ سکول ایجوکیشن کو تبادلوں کیلئے کل 56 ہزار درخواستیں موصول ہوئی تھی، 6 ستمبر تک منتخب ہونے والے ساڑھے 9 ہزار اساتذہ کے کوائف کی تصدیق کی جائے گی، تصدیق کے بعد تبادلوں کے آرڈرز 15 اکتوبر کو جاری کئے جائیں گے۔