خیبرپختونخوا اسمبلی میں پشاور کے سرکاری سکولوں اور طلبہ و طالبات کی تفصیلات پیش

Published On 23 September,2025 05:12 pm

پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں پشاور کے سرکاری سکولوں اور طلبہ و طالبات کی تفصیلات پیش کر دی گئیں۔

محکمہ تعلیم کے مطابق پشاور بورڈ کے ماتحت سرکاری سکولوں کی تعداد 1619 ہے، مردانہ سکول 891 اور زنانہ سکول 728 ہیں۔

رپورٹ کے مطابق پشاور بورڈ کے زیر انتظام اساتذہ کی تعداد 16 ہزار 300 ہے، مردانہ اساتذہ 6985 اور زنانہ اساتذہ 9315 ہیں۔

محکمہ تعلیم کے مطابق امتحانات میں طلبہ کی تعداد 27 لاکھ 22 ہزار 225 اور طالبات 26 لاکھ 99 ہزار 416 ہیں، گزشتہ 5 سال میں طلبہ و طالبات کی تعداد میں اضافہ ریکارڈ ہوا۔

رپورٹ کے مطابق 2020 میں لڑکوں کی تعداد 2 لاکھ 43 ہزار 396 اور لڑکیوں کی ایک لاکھ 70 ہزار تھی۔

محکمہ تعلیم کے مطابق 2024 میں لڑکوں کی تعداد 2 لاکھ 56 ہزار 498 اور لڑکیوں کی 2 لاکھ 21 ہزار 739 ہوگئی۔