لاڑکانہ: (دنیا نیوز) سجاول جونیجو میں برقع پوش ملزمان نے گھر پر حملہ کر کے فائرنگ کرتے ہوئے 2 راہگیروں سمیت 3 افراد کو قتل ایک اور زخمی کر دیا۔
پولیس کے مطابق فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے مقتولین کی شناخت حاکم جتوئی، منظور کورائی اور ضمیر تونیو کے نام سے ہوئی۔
عینی شاہدین کے مطابق برقع پوش ملزمان نے فائرنگ کی اور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشیں اور زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا۔
پولیس حکام کے مطابق افسوسناک واقعہ ذاتی دشمنی کے باعث پیش آیا، واقعے سے متعلق مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔