کراچی: (دنیا نیوز) اے این ایف کی 10 کارروائیوں میں 200 کلومنشیات برآمد کرکے افغان باشندے اور خاتون سمیت 9ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
ترجمان اے این ایف نے بتایا کہ کارروائیاں گجرات،اٹک،کراچی،لاہور،راولپنڈی،تھاکوٹ اور کوئٹہ میں کی گئیں، گرفتار ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کر لیا۔
بتایا گیا کہ کارروائیوں کے دوران 95 کلوگرام چرس ،94 کلوگرام ہیروئن، 8کلو490گرام آئس، 14 گرام ویڈ، 1.990 کلوگرام وزنی 13000 زینیکس گولیاں برآمد کی گئیں۔
ترجمان اےاین ایف نے کہا کہ کارروائیوں کا انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔