گگو منڈی: (دنیا نیوز) گگو منڈی میں پولیس مقابلے کے دوران بدنام زمانہ ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس حکام نے بتایا کہ سی سی ڈی اہلکار مجرم کو شناخت کے لئے لے جا رہے تھے کہ ملزم کے ساتھیوں نے فائرنگ کر دی، ملزم امجد ولد سردار سکنہ بہاول نگر نامی خطرناک ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے شدید زخمی ہو گیا۔
سی سی ڈی اہلکاروں نے زخمی ملزم کو تحویل میں لے کر فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا، زخمی ملزم تین درجن سے زائد سنگین مقدمات میں ملوث اور پولیس کو طویل عرصے سے مطلوب تھا۔
پولیس حکام نے مزید بتایا کہ ملزم کے ساتھیوں کی تلاش شروع کردی گئی ہے جن کو جلد تحویل میں لے لیا جائے گا۔