پنوں عاقل میں پولیس مقابلہ: ایک ڈاکو ہلاک، 2 فرار ہونے میں کامیاب

Published On 17 October,2025 12:54 am

پنوعاقل: (دنیا نیوز) پنو عاقل میں پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا۔

تھانہ پنوعاقل کی حدود گوٹھ بچل خان داریجو کے قریب اسلحہ کے زور پرملزموں نے محمد اسحاق انڈھڑ سے موٹر سائیکل چھینا اور فرار ہوگئے، پولیس نے اطلاع ملتے ہی ڈاکوؤں کا تعاقب کیا۔

پولیس کے تعاقب پر ڈاکوؤں نے لال پیر روڈ کے قریب فائرنگ شروع کردی جہاں پولیس کی جوابی فائرنگ میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ 2 ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، ہلاک ڈاکو کی شناخت جھانگیر جکھرو کے نام سے ہوئی ہے۔

ہلاک ڈاکو کے قبضے سے ایک عدد ٹی ٹی پستول اور مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی۔