اوکاڑہ: (دنیا نیوز) اوکاڑہ کے نواحی علاقے بھگیاں روڈ پر سی سی ڈی پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
سی سی ڈی حکام کے مطابق ڈاکو روڈ پر ناکہ لگا کر لوٹ مار کر رہے تھے، سی سی ڈی پولیس کو دیکھتے ہی ڈاکوؤں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی، کراس فائرنگ سے ایک ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔
فائرنگ کا تبادلہ کافی دیر تک جاری رہا، تین ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، ہلاک ہونے والے ڈاکو کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی۔