راولپنڈی: (دنیا نیوز) عدالت نے دو منشیات فروشوں کو قید اور جرمانے کی سزائیں سنا دیں۔
عدالت نے مجرم انیل انور کو 10 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی، پولیس کے مطابق مجرم کو 2 کلو 200 گرام چرس برآمد ہونے پر گرفتار کیا گیا تھا۔
مجرم رحمان کو 9 سال قید اور 80 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی، مجرم کو 2 کلو 400 گرام چرس برآمد ہونے پر گرفتار کیا گیا تھا۔
ایڈیشنل سیشن جج باسط علیم اور ایڈیشنل سیشن جج فرحت جبین رانا نے مجرموں کو سزائیں سنائیں۔