گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) تھانہ سبزی منڈی کے علاقہ میں ملزم نے فائرنگ کر کے 17 سالہ لڑکی کو قتل اس کے بھائی کو زخمی کر دیا۔
پولیس حکام نے بتایا کہ ملزم حسن نے گھر والوں کو شکایت کرنے پر 17 سالہ ایمان کو قتل کیا، ملزم حسن مقتولہ ایمان کو ہراساں کرتا تھا، مقتولہ ایمان کے گھر والوں نے ملزم کی شکایت کی تھی، ملزم حسن چند روز قبل جیل سے رہا ہو کر آیا تھا۔
پولیس حکام نے مزید بتایا کہ مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کر دی گئی ہے، انہوں نے بتایا کہ ملزم کو کڑی سے کڑی سزا دلوائی جائے گی۔