کراچی: سٹریٹ کرمنلز کے ساتھ مقابلہ، ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار، 2 فرار

Published On 15 October,2025 05:25 am

کراچی: (دنیا نیوز) شریف آباد پولیس کا سٹریٹ کرمنلز کے ساتھ مقابلہ ہوا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ اس کے دو ساتھی فرار ہوگئے ، گرفتار زخمی ملزم کی شناخت نادِر علی لاشاری کے نام سے ہوئی، ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور ایک موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی۔

پولیس حکام کا مزید کہنا تھا کہ گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے، فرار ہونے والے ملزموں کو پکڑنے کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔