لاہور: (دنیا نیوز) لاہور کے علاقہ تھانہ شاہدرہ ٹاؤن کی حدود میں سی سی ڈی کوتوالی پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلہ ہوا جس میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ اس کے ساتھی فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ناکہ بندی کے دوران تین مشکوک افراد کو رکنے کا اشارہ کیا گیا تو انہوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی، جوابی کارروائی میں ایک ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق ہلاک ڈاکو کی شناخت علی رضا کے نام سے ہوئی جو تین درجن سے زائد وارداتوں میں ملوث تھا، علی رضا ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ایک کانسٹیبل کو زخمی بھی کر چکا ہے، فرار ملزمان کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا۔