کراچی: (شہباز خان) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے منشیات سمگلنگ کے خلاف ملک بھر میں کارروائیاں کرتے ہوئے 4 مختلف آپریشنز میں 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق کارروائیوں کے دوران 154.97 کلوگرام منشیات برآمد کی گئیں جس کی مالیت ایک کروڑ 18 لاکھ روپے سے زائد ہے۔
ترجمان کے مطابق کارروائیاں اسلام آباد ایئرپورٹ، گڈاپ ٹاؤن کراچی، گوجرانوالہ اور چک کینال روڈ پر کی گئیں، گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔