لاہور: (دنیا نیوز) ٹاؤن شپ کے علاقہ میں جائیداد کے تنازع پر ایک بھائی نے فائرنگ کر کے دوسرے بھائی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
ٹاؤن شپ پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ایک بھائی جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا، فائرنگ سے ملک اعظم قتل جبکہ ملک شوکت زخمی ہوا۔
زخمی ملک شوکت کوطبی امدادکیلئےہسپتال منتقل کردیاگیا ہے، پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔