روجھان:(دنیا نیوز) پنجاب کے علاقے روجھان میں کچے کے ڈاکوؤں کی پولیس پر فائرنگ سے ایک اہلکار شہید دوزخمی ہو گئے۔
واقعہ تھانہ بنگلہ اچھا کی حدود جمعہ واہ میں پیش آیا، جہاں پولیس اہلکار سیلاب کے نقصانات کا سروے کرنے والی ٹیموں کی سکیورٹی پر مامور تھےجو ڈیوٹی سے واپس آ رہے تھے کہ ڈاکوؤں نے حملہ کردیا۔
ڈاکووں کی فائرنگ سے اہلکار ناصر عباس موقع پر ہی شہید ہو گئے جب کہ محمود اور ثناء اللہ شدید زخمی ہوئے، واقعہ کی اطلاع ملنے پر ڈی پی او راجن پور پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔
دوسری جانب ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہید اور زخمی ہونے والے اہلکاروں کو شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان منتقل کردیا جہاں اُن کا علاج جاری ہے۔