پنجاب حکومت نے صوبہ بھر میں فوری دفعہ 144 نافذ کردی

Published On 10 October,2025 03:07 am

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب حکومت نے صوبہ بھر میں فوری دفعہ 144 نافذ کردی۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق صوبہ پنجاب میں دس روز کے لئے دفعہ 144 نافذ کی گئی، محکمہ داخلہ پنجاب نے چار یا چار سے زائد افراد کے اکٹھا ہونے پر دفعہ 144 نافذ کی گئی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 کا نفاذ عوامی مقامات، گلی، محلوں اور کھلے میدان میں 4 یا 4 سے افراد کے جمع ہونے پر ہوگا، نماز، شادی، جنازہ، دفاتر اور عدالتوں پر اطلاق نہیں ہوگا، صوبہ بھرمیں اسلحے کی نمائش پر بھی مکمل پابندی ہوگی۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے صوبہ میں دفعہ 144 کے نفاذ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں عوامی اجتماعات اور لاؤڈ سپیکرز کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی۔