لاہور:(دنیا نیوز) صوبائی دارالحکومت میں نائب وزیر اعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے داتا دربار حاضری دی،سیکرٹری اوقاف نے استقبال کیا۔
ڈپٹی اسحاق ڈار نے مزار شریف پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی و دُعا کی، سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر طاہر رضابخاری نے مزار شریف پر جاری ترقیاتی امورکے متعلق بریفنگ دی۔
داتا دربارپراجیکٹ کے فنشنگ ورک کے سلسلے میں اوقاف، نیسپاک،مدینہ فاؤنڈیشن کے انجینئرز نے تفصیلا ت سے آگاہ کیا، نائب وزیراعظم نے مزار شریف کے سُپر سٹرکچر کی تشکیل کے بعد ماربل کی کوالٹی اور ڈیزائن کا حتمی انتخاب کیا۔
اُنہوں نے منظوری دی کہ مزار شریف کے مرکزی گنبد کی ٹائلز کا کلر گرین، جبکہ مزار شریف زیارت وائٹ ماربل سے مزین ہوگا، اسحاق ڈار کو مزار کی دیواروں پر خطاطی، کیلی گرافی، قرآنی آیا ت، احادیث اور داتا صاحب کے اقوال کے انتخاب سے آگاہ کیا گیا۔
اس موقع پر نائب وزیراعظم نے جدید ایئر کنڈیشننگ سسٹم اور ایڈ وانسڈ الیکٹریکل ایکیوپمنٹ کی تنصیب اور اعلیٰ خطاطی و کیلی گرافی کے امور کا جائزہ لیا، انہیں بتایا گیا کہ دربار کی تعمیر ِ نوسے زائرین کیلئے گنجائش میں تین گناہ اضافہ ہوا۔
اسحاق ڈار کا اپنی گفتگو میں کہنا تھا کہ داتا دربار تعمیراتی منصوبہ عہد ساز اور تاریخی نوعیت کا حامل ہے، عہد ِ حاضر میں حضرت داتا صاحب کی تعلیمات سے استفادہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔