بیرونس مبارک سی بی ای کی اسحاق ڈار سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو

Published On 01 October,2025 05:19 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بیرونس نوشینہ مبارک سی بی ای کی نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات ہوئی۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں پاک برطانیہ تعلقات، پارلیمانی روابط اور پاکستانی کمیونٹی پر گفتگو کی گئی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بیرونس مبارک نے پاکستان میں سیلاب سے بحالی اور تدارکی اقدامات پر معلومات حاصل کیں۔

اسحاق ڈار نے بیرونس نوشینہ مبارک کی پاک برطانیہ تعلقات کے فروغ کی کوششوں کو خراجِ تحسین پیش کیا اور پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات مزید گہرے بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔