نیویارک: (دنیا نیوز) ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی برطانوی کےسیکرٹری خارجہ سے ملاقات ہوئی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں کی ملاقات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کی سائیڈ لائنز پر ہوئی۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں ممالک میں تجارت، سرمایہ کاری سمیت کثیرالجہتی فورمزپرتعاون پرتبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں خطے سمیت عالمی منظرنامے کو زیر بحث لایا گیا، اسحاق ڈار نے پاک برطانیہ کے درمیان کثیرجہتی تعلقات کو مزید گہرا کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔