فعال اور جدید پی آئی اے پاکستان کی عالمی شبیہ اجاگر کرنے کیلئے ضروری ہے: اسحاق ڈار

Published On 30 September,2025 09:51 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پی آئی اے سی ای او عامر حیات کی نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں قومی ایئرلائن کے مستقبل کے منصوبے پر تبادلہ خیال کیا گیا، نائب وزیراعظم نے پی آئی اے کے ذریعے دنیا سے روابط بڑھانے اور اوورسیز پاکستانیوں کو سہولت دینے پر زور دیا۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ فعال اور جدید پی آئی اے پاکستان کی عالمی شبیہ اجاگر کرنے کیلئے ضروری ہے، قومی ایئرلائن تجارت اور سیاحت کے فروغ میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم نے کارکردگی، سروس کے معیار اور مالی استحکام کے اقدامات کا بھی جائزہ لینے کی ہدایت کی۔