پنجاب پبلک سروس کمیشن میں ایس ڈی او پیرا کے پیپرز ملتوی

Published On 10 October,2025 01:09 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب کے مختلف شہروں میں دفعہ 144 نافذ ہونے کے باعث ایس ڈی او پیرا کے امتحانات ملتوی کر دیے گئے۔

پنجاب پبلک سروس کمیشن کے تحت ایس ڈی او پیرا کے امتحانات 11 اور 12 اکتوبر کو لاہور سمیت مختلف شہروں میں شیڈول تھے۔

امتحانات کی منسوخی کا فیصلہ چیئرمین پی پی ایس سی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ محمد عبدالعزیز کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا، سیکرٹری محمد افضال احمد، ممبر مرزا سہیل عامر اور ممبر عارف نواز خان نے شرکت کی۔

انچارج ایگزمینیشن کنڈکٹ رانا راحت امین نے اجلاس میں صوبائی صورتحال پر بریفنگ دی۔

ترجمان سید کاظم مقدس کاظمی کے مطابق امتحانات کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا، پنجاب پبلک سروس کمیشن نے امتحانات کی منسوخی کا نوٹیفکیشن اپنی ویب سائٹ پر جاری کر دیا۔