کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد میں پولیس سے فائرنگ کے تبادلے میں 2 ملزموں کو زخمی حالت میں گرفتارکر لیا گیا۔
پولیس حکام نے بتایا کہ شاہراہِ نور جہاں میں پولیس کا سٹریٹ کرمنلز کے ساتھ مبینہ مقابلہ ہوا، ملزمان کی شناخت شعیب اور سجاد علی کے ناموں سے ہوئی، گرفتار ملزموں کے قبضے سے اسلحہ، 2 موبائل فون اور موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی۔
پولیس حکام نے مزید بتایا کہ زخمی ملزموں کو طبی امداد کے لئے عباسی شہید ہسپتال منتقل کر دیا گیا، ملزمان کا ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے جبکہ ملزموں کے دیگر ساتھیوں کو پکڑنے کیلئے بھی کارروائی شروع کر دی گئی۔