امیر بالاج قتل کیس کی تفتیش سی سی ڈی کو سونپ دی گئی

Published On 10 October,2025 07:38 pm

لاہور: (دنیا نیوز) طیفی بٹ کی گرفتاری اور تفتیش کا معاملہ، امیر بالاج قتل کیس کی تفتیش سی سی ڈی کو دے دی گئی۔

خواجہ تعریف گلشن عرف طیفی بٹ کو دبئی سے پاکستان لایا جا چکا ہے، طیفی بٹ کو سی سی ڈی نے انٹرپول کے ذریعے چند روز پہلے دبئی سے گرفتار کیا تھا۔

امیر بالاج قتل کیس کی تفتیش کیلئے انویسٹی گیشن پولیس کی جے آئی ٹی ٹیم کر رہی ہے، طیفی بٹ کی گرفتاری کے بعد امیر بالاج کیس کی تفتیش سی سی ڈی سے کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

امیر بالاج قتل کیس کی تفتیش سی سی ڈی کو سونپ دی گئی ہے، طیفی بٹ کو امیر بالاج قتل کیس میں مرکزی ملزم ہونے کی بناء پر حراست میں لیا گیا ہے۔

قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ خواجہ تعریف گلشن کی عمر 70 برس ہے اور طیفی بٹ دوسری مرتبہ گرفتار ہوا ہے۔