اوکاڑہ میں پولیس کی کارروائی، ڈکیت گینگ کا سرغنہ ساتھی سمیت گرفتار

Published On 10 October,2025 07:05 am

اوکاڑہ: (دنیا نیوز) تھانہ بی ڈویژن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیت گینگ کے سرغنہ کو ساتھی سمیت گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ گرفتار ملزموں میں امجد عرف امجدی اور شاہ میر عرف شمیرا شامل ہیں، ملزمان سے 05 لاکھ 60 ہزار روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد کر لیا گیا۔

پولیس حکام نے مزید بتایا کہ ملزموں نے 18 ڈکیتی و راہزنی کی وارداتوں کا انکشاف کیا، مزید تفتیش جاری ہے اور ان کے مزید ساتھیوں کو پکڑنے کیلئے کارروائی کی جارہی ہے۔