گلگت میں سکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن، بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد

Published On 10 October,2025 01:31 am

گلگت: (دنیا نیوز) گلگت میں سکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کرکے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کر لیا۔

سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں قاضی نثار احمد پر حملے میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کیا گیا، راکٹ لانچر، ایل ایم جی، کلاشنکوف اور ہزاروں راؤنڈز برآمد کئے گئے، اسلحہ حملے میں گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر برآمد کیا گیا۔

آئی جی گلگت بلتستان افضل محمود بٹ کے مطابق حملے میں ایل ایم جی، کلاشنکوف اور نائن ایم ایم استعمال ہوا، قاضی نثار پر حملے میں ملوث دہشت گردوں کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا، گلگت بلتستان کو اسلحہ سے پاک کرنے کے لئے آپریشن کلین اپ کیا جائے گا۔

آئی جی پولیس کا مزید کہنا تھا کہ دہشتگرد جہاں بھی ہوں قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکیں گے۔