ملتان: 6 سالہ کی گھریلو ملازمہ پر وحشیانہ تشدد، زخمی حالت میں گھر کے باہر پھینک دیا

Published On 09 October,2025 05:34 am

ملتان: (دنیا نیوز) ملتان میں 6 سالہ گھریلو ملازمہ پر وحشیانہ تشدد کیا گیا۔

بختاور نامی 6 سالہ بچی پر وحشیانہ تشدد کیا گیا، زخمی حالت میں گھر کے باہر پھینک دی گئی، بختاور کو ابتدائی طور پر ڈی ایچ کیو خانیوال اور بعد ازاں نشتر ہسپتال منتقل کیا گیا۔

متاثرہ بچی کے والد کے مطابق بختاور کو کام کے لئے کامران کے گھر بھیجا گیا تھا، کامران نے بچی کو کسی اور کے حوالے کر دیا، پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم شان عالم کو گرفتار کر لیا۔

بچی کو سر پر شدید چوٹیں آئیں جس کی وجہ سے کمسن بختاور کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔