ٹھٹھہ: صوبائی وزیر سندھ ریاض حسین شاہ کی گاڑی پر فائرنگ، گارڈ جاں بحق

Published On 09 October,2025 01:26 am

ٹھٹھہ: (دنیا نیوز) صوبائی وزیر سندھ سید ریاض حسین شاہ شیرازی کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی۔

پولیس حکام نے بتایا کہ گاڑی میں موجود گارڈ گولی لگنے سے موقع پر جاں بحق ہوگیا، گارڈ کو گولی سر میں لگی، فائرنگ ٹھٹھہ میں کی گئی، گاڑی میں وزیر نہیں بلکہ ان کا کزن سوار تھا، فائرنگ کرنے والے ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے نوجوان روال ملاح کی لاش سول ہسپتال مکلی منتقل کر دی گئی، ملزموں کی تلاش کیلئے ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں۔