لاہور: (دنیا نیوز) سی سی ڈی کے لاہور کے مختلف علاقوں شادباغ ، ہربنس پورہ اور ٹاؤن شپ میں تین مبینہ مقابلوں میں 4 ملزم ہلاک ہوگئے۔
سی سی ڈی کے مطابق شادباغ میں مبینہ مقابلہ کے دوران ملزمان عبدالشکور اور بابر مارے گئے، ہربنس پورہ میں ملزم سعید مارا گیا جبکہ ٹاؤن شپ میں ملزم نذیر مبینہ مقابلے میں ہلاک ہوا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تمام ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔