کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں پولیس مقابلے کے دوران بھتہ خور گروہ کا شوٹر مارا گیا۔
ایس ایس پی امجد شیخ نے بتایا کہ ایس آئی یو کا انتہائی مطلوب بھتہ خور ملزم کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا، سی آئی اے نے بھتہ خور گروہ صمد کاٹھیاواڑی کا نیٹ ورک توڑ دیا، پولیس پر فائرنگ کرنے والا صمد کاٹھیاواڑی گروہ کا شوٹر موقع پر مارا گیا۔
امجد شیخ نے مزید بتایا کہ ملزم سے اسلحہ، گولیاں اور موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی، ملزم نے پولیس پر اندھا دھند فائرنگ کی، فائرنگ میں ایس آئی یو کے اہلکار محفوظ رہے فائر بلٹ پروف جیکٹ پر لگے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ فنگر پرنٹ کے ذریعے شناخت اور سابق مجرمانہ ریکارڈ بھی حاصل کرلیا گیا، ملزم کی شناخت احتشام الدین عرف آصف برگر کے نام سے ہوئی، ملزم پر سنگین نوعیت کے 13 سے زائد مقدمات درج نکلے۔
ایس ایس پی امجد شیخ نے بتایا کہ ملزم بھتہ، ڈکیتی، ناجائز اسلحہ اور سٹریٹ کرائم کے مقدمات درج ہیں، ہلاک ملزم غلام قادر کا ساتھی ہے جو گزشتہ رات پولیس مقابلے میں مارا گیا تھا، ہلاک ملزم کی لاش کو ہسپتال منتقل کردیا گیا، قانونی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔