کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں میمن گوٹھ حیدر شاہ مزار کے قریب پولیس مقابلہ ہوا۔
پولیس حکام کے مطابق مقابلے کے دوران 3 ملزموں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا، ملزموں میں گلزار، وحید اور فہیم شامل ہیں، گرفتار ملزموں کے قبضے سے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی۔
پولیس حکام نے مزید بتایاکہ ملزم شہریوں سے لوٹ مار کر کے فرار ہورہے تھے، ملزموں کے خلاف مزید کارروائی شروع کر دی گئی جبکہ ان کے مزید ساتھیوں کو پکڑنے کیلئے بھی ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں۔