سکھر: (دنیا نیوز) سکھر میں پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو زخمی حالت میں پکڑا گیا جبکہ 3 فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
تھانہ سی سیکشن کی حدود بندر روڈ واپڈا آفس کے قریب ڈاکو واردات کے ارادے سے روڈ پو موجود تھے کہ پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی پولیس کے تعاقب کے دوران ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔
گرفتار زخمی ڈاکو کی شناخت عمران عرف عموں کلھوڑو کے نام سے ہوئی، گرفتار ڈاکو کے قبضے سے ٹی ٹی پستول میگزین بمہ گولیاں برآمد ہوئیں، فرار ہونے والے ڈاکوؤں کو پکڑنے کیلئے کارروائیاں شروع کر دی گئیں۔