ہری پور: (دنیا نیوز) خیبر پختونخوا کی تربیلا جھیل میں غیرقانونی مچھلی کے شکار پر ٹھیکیدار کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ کے بعد معاملہ شدت اختیار کر گیا اور 50 سے زائد کشتیوں پر سوار مسلح افراد نے ماہی گیروں پر حملہ کیا۔
پولیس نے بتایا کہ فائرنگ سے ایک ماہی گیر زخمی، دوسرا کشتی میں چھپ کر بچ گیا، حملہ آور 3 کشتیوں اور مچھلیوں کو آگ لگا کر فرار ہوگئے۔
دوسری جانب پولیس کا مزید کہنا تھا کہ واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کردیا جب کہ ملزموں کی گرفتاری کیلئے کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں ہیں۔