مانسہرہ: (دنیا نیوز) مانسہرہ میں اراضی کے تنازع پر دو گروپوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس سے 4 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے۔
ریسکیو حکام نے بتایا کہ اراضی تنازع پر زخمی ہونے والے افراد کو ایوب میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس نے بتایا ہے کہ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے، دوسروں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں جبکہ باقاعدہ تحقیقات کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔