شہر قائد میں فلیٹ سے خواجہ سرا کی پھندا لگی لاش برآمد

Published On 04 October,2025 10:55 pm

کراچی: (دنیا نیوز) ڈیفنس فیز 5 کے ایک فلیٹ سے خواجہ سرا کی پھندا لگی لاش ملی ہے۔

ذرائع کے مطابق لاش کو جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، مرنے والے کی شناخت 24 سالہ عبداللہ ولد طفیل کے نام سے ہوئی ہے۔

ایس ایس پی ساؤتھ مہروز علی کے مطابق ابتدائی طور پر واقعہ خودکشی کا لگتا ہے، واقعہ کی مزید تفتیش کررہے ہیں، جلد تمام حقائق عوام کے سامنے لائیں گے۔