بہاولنگر: (دنیا نیوز) بہاولنگر کی بستی غلام علی میں 11 سالہ طالبہ سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کو درج کرائی گئی ایف آئی آر کے مطابق بچی سکول سے گھر آرہی تھی، ملزم ورغلا کر فصل کماد میں لے گیا، بچی کے شور مچانے پر ملزم بچی کو چھوڑ کر فرار ہو گیا، متاثرہ بچی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ متاثرین کو انصاف دلاتے ہوئے ملزم کو کڑی سے کڑی سزا دلوائی جائے گی۔