اے این ایف کی کارروائی، بین الاقوامی سمگلنگ گروہ کا سرغنہ خیبرپختونخوا سے گرفتار

Published On 07 October,2025 11:20 am

کراچی: (دنیا نیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے بین الاقوامی منشیات سمگلرز کے خلاف ایک بڑی کارروائی کر کے بدنام زمانہ حاجی طارق خان گروہ کے 4 منشیات کیریئرز سعودی عرب میں گرفتار کر لئے۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق یہ گرفتاری صرف 7 دن کے اندر ہوئی، جس دوران تین مزید ڈرگ کیریئرز کو بھی گرفتار کر لیا گیا اور منشیات برآمد کی گئی۔

اہم کامیابی اس وقت حاصل ہوئی جب گروہ کے سرغنہ حاجی طارق خان کو خیبر پختونخوا سے گرفتار کیا گیا۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق گروہ کے 9 افراد کو گرفتار کر کے بین الاقوامی منشیات سمگلنگ نیٹ ورک کو مکمل طور پر ناکام بنا دیا گیا ہے۔