لاہور: (دنیا نیوز) سیشن کورٹ لاہور نے امیر بالاج قتل کیس کے مرکزی ملزم عقیل عرف گوگی بٹ کی عبوری ضمانت میں 13 اکتوبر تک توسیع کر دی۔
لاہورکی مقامی عدالت میں ملزم عقیل عرف گوگی بٹ کی عبوری ضمانت پر سماعت ہوئی، عقیل عرف گوگی بٹ عدالت کے روبرو پیش ہوئے، مدعی کے وکیل ہائیکورٹ میں مصروفیات کے باعث پیش نہ ہوئے، عدالت نے وکلاء کو دلائل کے لئے آخری موقع دے دیا
ایڈیشنل سیشن جج نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ سماعت پر وکلاء اپنے دلائل مکمل کریں، بعدازاں عدالت نے عقیل عرف گوگی بٹ کی عبوری ضمانت میں 13 اکتوبر تک توسیع کر دی۔
یاد رہے کہ تھانہ چوہنگ پولیس نے امیر بالاج کے قتل کا مقدمہ درج کر رکھا ہے۔