پشاور میں خطرناک اشتہاری تین ساتھیوں سمیت پولیس مقابلے میں ہلاک

Published On 07 October,2025 10:27 pm

پشاور:(دنیا نیوز) خیبر پختونخوا کے علاقے پشاور میں خطرناک اشتہاری تین ساتھیوں سمیت پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق ملزم پولیس حکام کو سوشل میڈیا پر کھلے عام چیلنج کرتا تھا،ملزم آدم عرف آدمے کوہستان کالونی میں روپوش تھا۔

ترجمان نے بتایا کہ اطلاع ملنے پر پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کیا تو ملزم اور اُس کے ساتھیوں نے فائرنگ شروع کردی ، بہادر اہلکاروں نے بھی تین گھنٹے تک ملزمان کا بہادری سے مقابلہ کیا۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ اِس دوران فائرنگ کی آواز رکی تو پولیس پارٹی نے جاکر دیکھا تو ملزم اور اِس کے ساتھی مارے جا چکے تھے،  ملزمان دہشت گردی، قتل، اقدام قتل اور بھتہ خوری کے 13 مقدمات میں مختلف تھانوں کو مطلوب تھے۔