کراچی: (دنیا نیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے 6 مختلف کارروائیوں کے دوران 231 کلو گرام منشیات برآمد کر کے 5 ملزمان گرفتار کر لئے۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق کارروائیاں لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، جامشورو اور کراچی میں کی گئیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ کارروائیوں کے دوران 220 کلوگرام بھنگ، 4 کلو 800 گرام چرس، 2.7 کلوگرام آئس، 2 کلوگرام ویڈ، 1.2 کلوگرام افیون، 25 گرام کوکین، 279 گرام وزنی 500 سائکوٹراپک گولیاں برآمد کی گئیں۔
ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر لئے گئے۔