بصیرپور: (دنیا نیوز) بصیرپور میں سی سی ڈی سرکل کا خطرناک ڈاکوؤں کے ساتھ مقابلہ ہوا۔
سی سی ڈی حکام کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی گولیاں لگنے سے ہلاک ہوگیا جبکہ اس کے 2 ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، ہلاک ڈاکو کی شناخت ذوالفقار عرف انتظار ولد نواز کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس حکام نے مزید بتایا کہ مارا جانے والا ڈاکو 40 سے زائد مقدمات میں ملوث تھا جبکہ فرار ہونے والے ڈاکوؤں کو پکڑنے کے لئے کارروائی شروع کر دی گئی ہے اور مختلف مقامات پر چھاپے مارے جارہے ہیں۔