پشاور: سی ٹی ڈی کا آپریشن، فائرنگ کے تبادلے میں 2 انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک

Published On 10 October,2025 01:34 am

پشاور: (دنیا نیوز) سی ٹی ڈی نے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا، فائرنگ کے تبادلے میں 2 انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

ہلاک دہشتگردوں کی شناخت راشدین عرف ملنگ یار اور خالد عثمان کے ناموں سے ہوئی جبکہ ان سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد کر لیاگیا، ہلاک دہشتگرد راشدین 4 سی ٹی ڈی اہلکاروں کی شہادت کے حملے کا ماسٹر مائنڈ تھا۔

دہشتگرد پولیس پر متعدد حملوں اور ٹارگٹ کلنگ میں بھی سی ٹی ڈی کو مطلوب تھے، فرار ہونے والے دہشتگردوں کی گرفتاری کے لئے علاقے میں سکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن جاری رہا۔