حیدر آباد: موٹروے ایم 9 پر پولیس مقابلہ، 4 ڈاکو ہلاک

Published On 10 October,2025 07:23 pm

حیدر آباد: (دنیا نیوز) موٹروے ایم 9 پر پولیس مقابلے میں 4 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔

ڈی آئی جی حیدر آباد طارق دھاریجو نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ حیدر آباد جامشورو پولیس کا ایم 9 موٹروے پر ڈاکوؤں سے مقابلہ ہوا، ڈاکوؤں سے فائرنگ کے تبادلے میں 4 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ ہلاک ہونیوالے چاروں ڈاکو جرائم کی سنگین اور کئی وارداتوں میں ملوث ہیں، کرمنل ریکارڈ چیک کرکے مزید تفصیلات منظر عام پر لائی جائینگی۔