سرگودھا: (دنیا نیوز) ڈی ایچ کیو ہسپتال کا کلرک رانا ناصر نذیر 50 ہزار روپے رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار ہو گیا۔
اینٹی کرپشن نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے کلرک کو کارڈیالوجی بلاک میں نوکری کے لیے رشوت لیتے پکڑ لیا۔
کارروائی اسسٹنٹ ڈائریکٹر تفتیش تصور عباس بوسال کی نگرانی میں کی گئی، ملزم پہلے بھی وارڈ بوائے بھرتی کے لیے 1.5 لاکھ روپے رشوت وصول کر چکا ہے۔
اینٹی کرپشن حکام کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، مزید تفتیش جاری ہے۔