راولپنڈی: (دنیا نیوز) نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔
افسوسناک واقعہ کہوٹہ کے نواحی علاقہ نوگراں میں پیش آیا جہاں مسلح افراد نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر اندھا دھند فائرنگ کرکے 3 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا، فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی بھی ہوا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں، جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمی شخص کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے، جائے وقوعہ سے شاہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں جلد واردات کی وجہ معلوم کرلیں گے۔