ہنی ٹریپ اور جھوٹے کیسز درج کرانے والی خاتون گرفتار

Published On 10 October,2025 09:25 pm

قصور: (دنیا نیوز) ہنی ٹریپ اور جھوٹے کیسز درج کرانے والی خاتون کو گرفتار کر لیا گیا۔

تھانہ بی ڈویژن پولیس نے ملزمہ نصرت بانو کو اینٹی ریپ ایکٹ کے تحت گرفتار کیا، نصرت بانو نے شہری کو ہنی ٹریپ میں پھنسا کر صلح کے بدلے مالی فائدہ حاصل کیا۔

ایس ایچ او کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا، پولیس حکام کے مطابق شہریوں کو جھوٹے الزامات میں پھنسانے والی ملزمہ کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے۔