لاہور: (دنیا نیوز) طیفی بٹ کو نماز جنازہ کے بعد لاہور میں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔
رپورٹ کےمطابق خواجہ تعریف عرف طیفی بٹ کی نمازہ جنازہ انکی رہائش گاہ نصیر آباد کے قریب گراونڈ میں ادا کی گئی،نماز جنازہ میں تاجر برادری سمیت مختلف شعبہ زندگی سےتعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔طیفی بٹ کی نماز جنازہ میں ان کے کزن گوگی بٹ نہ پہنچے ،نمازہ جنازہ میں انکے بڑے بیٹے خواجہ تعظیم نے بھی شرکت کی ۔
واضح رہے کہ طیفی بٹ کو پولیس نے بیرون ملک سے امیر بالاج کے قتل کے مقدمے میں حراست میں لیا تھا،گرفتاری کے بعد پاکستان منتقلی کے بعد کراچی سے لاہور لاتے ہوئے طیفی بٹ کے ساتھیوں نے ملزم کو چھڑوانے کیلئےپولیس پر فائرنگ کردی ،کراس فائرنگ کے دوران طیفی بٹ اپنے ہی ساتھیوں کی گولیوں کی زد میں آکر موقع پر دم توڑ گئے ۔