طیفی بٹ کی ہلاکت کے خلاف تھانہ سی سی ڈی رحیم یارخان میں مقدمہ درج

Published On 11 October,2025 05:50 pm

صادق آباد :(دنیا نیوز) امیر بالاج ٹیپو قتل کا مرکزی ملزم طیفی بٹ کی ہلاکت کے خلاف تھانہ سی سی ڈی رحیم یارخان میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

مقدمہ ایس ایچ او سی سی ڈی جبران جیرالڈ کی مدعیت میں درج کیاگیا،مقدمہ زیر دفعہ 324، 302، 353، 186، 440، 148، 149 کے تحت درج کیا گیا، مقدمہ میں پنجاب آرمز امیڈمنٹ آرڈنینس کی دفعہ 2-13بی بھی شامل کی گئی ہیں۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق ایس ایچ او سی سی ڈی جبران جیرالڈ بمعہ اہلکار فیاض احمد، محمدایوب، محمد عدنان، مدنی احمد، محمد فیاض، ڈرائیورمحمد طیب ہمراہ کچہ مشن سے واپس آرہے تھے کہ پولیس کے پاس جی تھری، ایس ایم جی، بلڈ پروف جیکٹس اور ہیلمٹ سے لیس تھے۔

متن میں یہ بھی بتایا گیا کہ تاج چوک کے قریب دو انتہائی تیز رفتار کاریں آتی دیکھی گئیں، سی سی ڈی اہلکاروں نے پوزیشن سنبھالتے ہوئے ٹارچ کی روشنی کےساتھ دونوں بلانمبری گاڑیوں کو روکا گیا، کاروں سے  7سے 8 افراد مسلح نیچے اترے، جنہیں شناخت کیا جاسکتاہے۔

ایف آئی آر میں یہ بھی لکھا گیا کہ کارسے اترنے افراد مسلح افراد نے سی سی ڈی پارٹی پرفائرنگ کرنا شروع کردی، پولیس اہلکار مدنی احمد کے بائیں بازو پر گولی لگی، فائرنگ کا سلسلہ 25/20منٹ جاری رہا، مسلح افرادزخمی ساتھی کو چھوڑ کر پیدل اور گاڑی پرفرار ہوگئے۔

علاوہ ازیں زخمی شخص کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیاگیا،نامعلوم فرد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا، نامعلوم  شخص سے کلاشنکوف ، گولیاں اور ملزمان کی چھوڑی ہوئی بلیک جی ایل آئی تحویل میں لی گئی، بعد ازاں شناخت پر پتہ چلا کہ مرنے والا طیفی بٹ ہے۔