لاہور: (دنیا نیوز) امیر بالاج قتل کیس کے مرکزی ملزم طیفی بٹ کی نعش پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔
پولیس کے مطابق طیفی بٹ کا پوسٹ مارٹم رحیم یار خان کے ہسپتال میں ہوا۔
یہ خبر بھی پڑھیں: امیر بالاج قتل کیس کا مرکزی ملزم طیفی بٹ اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ رحیم یارخان پولیس نے پوسٹمارٹم کے بعد نعش اہلخانہ کے حوالے کر دی، نعش حوالگی کے وقت سی سی ڈی کی ٹیم بھی پولیس کے ہمراہ تھی، نعش ان کی رہائش گاہ نصیرآباد پہنچا دی گئی ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز رحیم یار خان کے قریب ملزم کے ساتھیوں نے پولیس پر حملہ کیا، اس دوران طیفی بٹ مبینہ مقابلے کے دوران اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا تھا۔