کراچی میں ڈیفنس پولیس کی کارروائی، سٹریٹ کرائم میں ملوث 4 ملزم گرفتار

Published On 13 October,2025 02:58 am

کراچی: (دنیا نیوز) ڈیفنس پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سٹریٹ کرائم میں ملوث 4 ملزموں کو گرفتار کر لیا۔

پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزموں میں شہزاد عرف جانی، شفیق الرحمان، شہزاد اور عقیل شامل ہے، گرفتار ملزموں کے قبضے سے اسلحہ، کٹر، آہنی راڈ، آہنی بلیڈ اور چابیوں کا گچھا برآمد کر لیا گیا۔

پولیس حکام نے مزید بتایا کہ گرفتار ملزم سٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں، گرفتار ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور ملزموں سے تفتیش کی جارہی ہے۔