بہاولنگر: (دنیا نیوز) ڈاکوؤں نے زمیندار کے اہلخانہ کو یرغمال بنا کر لاکھوں کی نقدی، زیورات لوٹ لئے۔
تھانہ مدرسہ کے علاقہ میں مسلح ڈاکوؤں نے زمیندار کے گھر میں لوٹ مار کی، مسلح ڈاکو گھر سے لاکھوں روپے کی نقدی، 7 تولے طلائی زیورات اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔
واقعہ کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری موقع پرپہنچ گئی، پولیس نے ملزموں کو تلاش کرنے کیلئے کارروائی شروع کردی۔