کراچی کے عزیز آباد بلاک 2 کے قریب گھر سے ایک شخص کی لاش برآمد

Published On 13 October,2025 02:55 am

کراچی: (دنیا نیوز) عزیز آباد بلاک 2 کے قریب گھر سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

واقعہ کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں، ریسکیو ذرائع کے مطابق لاش کو ضروری کارروائی کے بعد سہراب گوٹھ ایدھی سردخانے منتقل کر دیا گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق متوفی کی شناخت محمد احسان کے نام سے ہوئی ہے، پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی۔